Time 12 ستمبر ، 2023
جرائم

اے این ایف نےکراچی پورٹ پر قیمتی اشیاء اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی

فوٹو: اے این ایف
فوٹو: اے این ایف

اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) پورٹ کنٹرول یونٹ ٹیم نےکراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر  بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہوائی جہازوں کا خصوصی کیمیکل اور  بھاری مقدار میں مہنگی الیکٹرانک اشیاء اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق درآمد ہونے  والی اشیاء کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے۔

ترجمان کے مطابق  منشیات اسمگلنگ کے شبہ میں انٹیلیجنس اطلاع پر اے این ایف کی ٹیم نے ایک کنٹینر کی تلاشی لی، تلاشی لینے پرکنٹینر میں موجود بھاری تعداد میں نان کسٹم اشیاء پکڑی گئیں، نان کسٹم سامان گھریلو اشیاء اور اجناس کی آڑ میں پاکستان اسمگل کی جا رہی تھیں۔

کنٹینر سے لیپ ٹاپ، الیکٹرانک سگریٹ، گھڑیاں، ہارڈ ڈرائیوز، ٹیبلیٹس اور گٹکا پان مصالحہ برآمد کرلیا گیا۔

کنٹینر سے ساڑھے پانچ سو بوتلوں سے زائد جہازوں میں استعمال ہونے والا  آئل اور کیمیکل بھی برآمد کیا گیا۔

مذکورہ کنٹینر نان کسٹم سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید خبریں :