Time 12 ستمبر ، 2023
پاکستان

عمران خان کیخلاف سائفرکیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

شاہ محمودقریشی کےخلاف سائفرکیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہی ہوگی: ذرائع— فوٹو:فائل
شاہ محمودقریشی کےخلاف سائفرکیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہی ہوگی: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفرکیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی۔

وزارت قانون نے سائفرکیس کی اٹک جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت قانون کے مطابق خصوصی عدالت کے جج کی درخواست پر سماعت اٹک جیل میں کرنے پر اعتراض نہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جج نے سکیورٹی وجوہات کے باعث سماعت اٹک جیل میں کرنے کی درخواست کی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفرکیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی حد تک کل خصوصی عدالت تیسری بار اٹک جیل میں لگےگی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کل اٹک جیل جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمودقریشی کےخلاف سائفرکیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہی ہوگی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین پہلے اٹک جیل جائیں گے پھر جوڈیشل کمپلیکس پہنچیں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ شاہ محمودقریشی کو کل جوڈیشل کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کا کل 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈمکمل ہوگا، عمران خان اٹک اور شاہ محمود اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مزید خبریں :