Time 13 ستمبر ، 2023
پاکستان

سائفر کیس: شاہ محمود کو ہتھکڑی لگاکر عدالت میں پیش کیا گیا، جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سائفرکیس میں شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں سابق وزیر خارجہ کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا گیا جب کہ پیشی کے دوران ایف آئی اے نے انہیں ہتھکڑی لگائی۔

عدالتی عملے نے شاہ محمود سے کہا کہ سائفرکیس میں آپ کی کل کے لیے درخواست ضمانت مقرر ہے، اس پر شاہ محمود نے پوچھا کہ کیا کل مجھے جوڈیشل کمپلیکس آنا ہوگا؟ اس پر عدالتی عملے نے کہا کہ نہیں درخواست ضمانت پر آپ کو کل جوڈیشل کمپلیکس نہیں آنا پڑےگا، جج ابوالحسنات اٹک گئے ہوئے ہیں، آپ کو آج حاضری لگا کر واپس بھیج دیں گے جو اگلی تاریخ چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس کی ہوگی، وہی آپ کی ہوگی۔

بعد ازاں خصوصی عدالت کے جج نے مختصر سماعت کے بعد شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کردی۔

مزید خبریں :