Time 14 ستمبر ، 2023
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں حملے میں قابض بھارتی فوج کا کرنل، میجر اور پولیس ڈی ایس پی ہلاک

حملہ بدھ کی صبح اس وقت کیاگیا جب بھارتی فورسز کے اہلکار گڈول، کوکرناگ کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کررہے تھے: کشمیر میڈیا سروس— فوٹو:فائل
حملہ بدھ کی صبح اس وقت کیاگیا جب بھارتی فورسز کے اہلکار گڈول، کوکرناگ کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کررہے تھے: کشمیر میڈیا سروس— فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج پر حملے کے نتیجے میں بھارتی جوج کا کرنل من پریت سنگھ، میجر اشیش اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ہمایوں بھٹ ہلاک ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق حملہ بدھ کی صبح اس وقت کیاگیا جب بھارتی فورسز کے اہلکار گڈول، کوکرناگ کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کررہے تھے۔

حملے میں فوج کا ایک کرنل، میجر اور پولیس کے ڈی ایس پی مارے گئے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع راجوڑی میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا، قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو تلاشی کی آڑ میں شہید کیا۔

مزید خبریں :