Time 16 ستمبر ، 2023
دنیا

بھارت: اپوزیشن اتحاد کا نفرت پر مبنی مودی ایجنڈا چلانیوالے اینکرز کے بائیکاٹ کا اعلان

اپوزیشن اتحاد نے 14ٹی وی اینکرز کے پروگراموں میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو فائل
اپوزیشن اتحاد نے 14ٹی وی اینکرز کے پروگراموں میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو فائل

بھارتی اپوزیشن اتحاد نے نفرت پر مبنی ہندو انتہا پسند مودی سرکار کے ایجنڈے کا پرچار کرنے والے نیوز اینکرز کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے 14ٹی وی اینکرز کے پروگراموں میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے مطابق شور مچانے والے اینکرز نیوز ٹاک شوز میں بی جے پی کے ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں، بی جے پی کے ایجنڈے میں مسلم اور مسیحی اقلیتوں کے خلاف مہم چلانا شامل ہے۔

اس حوالے سے بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نفرت سے بھرے بیانیے کو جائز نہیں بنانا چاہتے جو معاشرے میں بگاڑ پیدا کر رہا ہے، ہم نفرت بھرے ان ٹاک شوز میں حصہ نہیں لیں گے۔

یاد رہے کہ بھارت آزادی صحافت کی 180 ممالک کی درجہ بندی میں 21 پوائنٹس کی کمی کے بعد 161 ویں نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :