16 ستمبر ، 2023
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں یکمشت 26 روپےکے اضافے نے مہنگائی کی سونامی کی راہ ہموار کردی ہے۔
دودھ، آٹا، سبزی، گوشت ،کپڑوں، ٹرانسپورٹ اور مکانات کے کرایوں سمیت سب کچھ مزید مہنگا کرنےکا جواز پیدا ہوگیا ہے۔
پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں مزید پانچ فیصد اضافے پر غور شروع کردیا ہے۔
بجلی اور پیٹرول کے مارے عوام کو قوت خرید اور سکت نہ ہونےکے باوجود ہر چیز کی بڑھتی قیمت کا سامنا کرنا ہوگا۔
شہریوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ عوام پر رحم کرتے ہوئے ریلیف فراہم کیا جائے۔