پاکستان
16 جنوری ، 2012

وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس کوئی چھوٹی بات نہیں،وفاقی وزیر قانون

وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس کوئی چھوٹی بات نہیں،وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس کوئی چھوٹی یا عام بات نہیں ہے ،یہ سپریم کورٹ کا آرڈر ہے اس پر آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد ہی کوئی ضروری قدم اٹھائیں گے۔سپریم کورٹ کی طرف سے این آر او عملدرآمد کیس میں وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیے جانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اس فیصلے کے حوالے سے وزیراعظم اور پارلیمانی پارٹی کو آگاہ جائے گا جب کہ آئینی ماہرین کی کمیٹی سے بھی مشاورت کی جائے گی اور آئین و قانون کے مطابق ضروری قدم اٹھائیں گے۔

مزید خبریں :