09 جنوری ، 2013
کراچی …اسٹیٹ بینک نے فوجی فاؤنڈیشن کو عسکری بینک خریدنے کی اجازت دے دی یے اسٹیٹ بینک کے ترجمان سید وسیم الدین کے مطابق کراچی فوجی فاؤنڈیشن اپنے دو ذیلی اداروں، فوجی فرٹیلازر اورفوجی فرٹیلازر بن قاسم کے ساتھ مل کر عسکری بینک کے شیئرز خریدے گا۔ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ عسکری بینک کے حصص کا بڑا حصہ دار ہے۔ اس سلسلے میں قواعدو ضوابط کی منظوری دے دی گئی ہے تاہم حصص کی قیمت کا تعین ابھی کیا جانا ہے۔ فوجی فاوٴنڈیشن اور اس کے دو ذیلی اداروں کا کنسورشیم اور فروخت کنندہ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کو سودے کی حتمی منظوری کے لیے اسٹیٹ بینک سے پھر رابطہ کرنا ہوگا۔ عسکری بینک کی ایکویٹی 17 ارب 80 کروڑ روپے اور اس کے اثاثوں کی مالیت 343 ارب 80 کروڑ روپے ہے۔