انٹرٹینمنٹ
09 جنوری ، 2013

آرنلڈ شوارزنیگر کی نئی فلم دی لاسٹ اسٹینڈ 18 جنوری کو ریلیز ہوگی

آرنلڈ شوارزنیگر کی نئی فلم دی لاسٹ اسٹینڈ 18 جنوری کو ریلیز ہوگی

نیویارک … ہالی ووڈ سپر اسٹار اور ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر اپنی نئی فلم میں پولیس کے روپ میں نظر آئیں گے،آرنلڈ کی نئی آنے والی فلم دی لاسٹ اسٹینڈ 18 جنوری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔ ایکشن فلم امریکی پولیس اور منشیات اسمگلروں کی روایتی جنگ کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں آرنلڈ ایک ایسے پولیس افسر کا کردار کر رہے ہیں جسے سرحدی نگرانی کا فرض سونپا گیا ہے۔ سرحدی پولیس کو منشیات کے ایک اسمگلر کا امریکا سے فرار روکنا ہے جو میکسیکو پہنچنا چاہتا ہے۔

مزید خبریں :