20 ستمبر ، 2023
کراچی: سندھ پولیس نے صوبے سے چینی، گندم اور کھاد سمیت دیگر چیزوں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔
آئی جی سندھ نے کراچی پولیس چیف، صوبےکے زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیزکو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہےکہ ایس ایس پیز، انتظامیہ اورکسٹم حکام مشترکہ ناکے لگائیں گے۔
آئی جی سندھ نے اپنے مراسلے میں کہا کہ اسمگلنگ روکنےکے لیے سندھ حکومت کے متعلقہ محکموں کوبھی ساتھ رکھاجائے، بلوچستان سے سندھ آنے والے راستوں کی نگرانی کی جائے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہےکہ کسٹم حکام کو کریک ڈاؤن کے لیے پولیس ٹیمیں دی جائیں، اسمگل سامان کسٹم اور دیگر متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے، کارروائیوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر آئی جی آپریشن روم کو دی جائیں۔