دنیا
24 فروری ، 2012

بولیویا :معذورین کا اپنے حقوق کے لئے مظاہرہ، پولیس سے جھڑپ

بولیویا :معذورین کا اپنے حقوق کے لئے مظاہرہ، پولیس سے جھڑپ

لاپاز… بولیویا میں معذور افراد اپنے حقوق مانگنے سڑکوں پر آگئے، صدارتی محل تک پہنچنے کے چکر میں پولیس سے جھڑپ ہوگئی۔ بولیویا کے دارالحکومت لا پاز میں سیکڑوں معذور افراد بیساکھیوں اور وہیل چئیرز پر بیٹھے احتجاج کررہے تھے ،اپنے حقوق کا مطالبہ کرتے ان افراد نے صدارتی محل تک پہنچنے کی کوشش کی۔ پولیس نے صدر سے ملنے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے مظاہرین کو انہی کی بیساکھیوں سے پیٹا اور وہیل چئیرز توڑ دیں۔۔مظاہرین کا کہناہے کہ ان کے ساتھ سیکنڈ کلاس شہریوں جیسا سلوک کیا جاتاہے ان کا مطالبہ ہے اخراجات مکمل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے انہیں 430 ڈالرمشاہرہ دینا چاہیے۔

مزید خبریں :