10 جنوری ، 2013
نیویارک… اقوام متحدہ ترجمان کے مطابق پاک بھارت فوجی حکام ہاٹ لائن پررابطے میں ہیں، پاکستان اور بھارت کشیدگی روکنے کیلئے مذاکرات کاراستہ اختیارکریں، دونوں ممالک لائن آف کنٹرول پرمذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کریں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یواین کامبصرمشن لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے واقعے کی تفتیش کررہا ہے، پاکستانی فوج نے 6 جنوری کولائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے واقعے کی شکا یت کی تھی۔