10 جنوری ، 2013
کراچی… نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر کے ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں ایک درجن سے زائد پولیس موبائلوں اور 50 سے زائدپولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ، جبکہ حراست میں لیے گئے ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملزمان اغواء برائے تاوان، اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کی متعددوارداتوں میں ملوث بتائے گئے ہیں۔