10 جنوری ، 2013
لاہور…لاہور کے علاقے ملت پارک میں ڈاکووٴں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے 45 سالہ شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق طارق اکبر سمن آباد میں اپنی دکان بند کر کے موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ گھر سے کچھ فاصلے پر دو موٹرسائیکل سوار ڈاکووٴں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا۔ طارق کے مزاحمت کرنے پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا،اسے زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاوٴس جمع کروا کر ڈاکووٴں کی تلاش شروع کر دی ہے۔