10 جنوری ، 2013
اسلام آباد…گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں برف باری جاری ہے۔ نشیبی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔سردی کوکم کرنے کیلئے خشک میوا جات بھی مناسب داموں میں دستیاب نہیں ہیں۔گلگت بلتستان کے بالائی پہاڑوں میں برف باری کے بعد نشیبی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ دیامر کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری جاری ہے،شہر اور گردونواح میں موسم ابر آلود ہے۔شمالی بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گزشتہ روز کی ہلکی بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے ۔ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گیس نایاب ہوگئی ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں سردی کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ سوات میں سرد موسم کی سوغات خشک میوے کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ قبائلی علاقوں میں چندروز قبل کی برف باری کے بعد رابطہ سڑکیں بدستور بند ہیں۔پنجاب کے کئی شہروں میں صبح کے وقت دھند سے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔