پاکستان
24 فروری ، 2012

لاہور میں بسنت منانے پر پابندی برقرار رہے گی،ہائیکورٹ کا فیصلہ

لاہور میں بسنت منانے پر پابندی برقرار رہے گی،ہائیکورٹ کا فیصلہ

لاہور… لاہور میں بسنت منانے پر پابندی برقرار رہے گی۔ ہائی کورٹ نے بسنت پر پابندی عائد کرنے کی درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں علم دین ایڈووکیٹ نے بسنت پر مستقل پابندی کے لئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بسنت ہندوانہ اور قاتل تہوار ہے اسے ہمیشہ کے لئے بند کیا جائے۔ عدالت میں ڈی سی او لاہور کی جانب سے بتایا گیا کہ شہر میں کوئی بسنت نہیں منائی جا رہی ، نا ہی اس کے لئے کوئی تیاری ہو رہی ہے۔ بسنت پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے پچیس اور چھبیس فروری کو بسنت منانے کی اجازت مانگی تھی تاہم انکی درخواست مسترد کر دی گئی۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد بسنت پر پابندی کی درخواست نمٹا دی۔

مزید خبریں :