10 جنوری ، 2013
میر علی … شمالی وزیرستان میں ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں کیا گیا، جہاں خیصور روڈ پر واقع ایک گھر پر امریکی جاسوس طیاروں سے 4 میزائل داغے گئے، حملے میں 3 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں۔