پاکستان
10 جنوری ، 2013

دیامر میں ایک ہفتے کے بعد پھر برف باری

دیامر میں ایک ہفتے کے بعد پھر برف باری

دیامر …گلگت بلتستان کے ضلاع دیامر میں ایک ہفتے کے وقفے کے بعد پھر سے برف باری شروع ہوگئی ہے۔ اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12جبکہ استور میں منفی13ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہنزہ نگر ، اسکردو،غذر اوراستور سمیت بلتستان ڈویژن میں سردی خون جمارہی ہے۔دیامر کے بالائی پہاڑی علاقوں بابو سر ٹاپ، نانگا پربت اور دیگر میں پھر سے برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔نشیبی علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔سردی سے بچنے کے لئے لوگ گرم کپڑوں اور روائتی انداز اپنا رہے ہیں۔بعض بالائی علاقوں سے اب بھی برف کو نہیں ہٹایا جاسکا ہے اوررابطہ سڑکیں بند ہیں۔جس سے لوگوں کو ادویات اور خوراک کے حصول میں پریشانی کا سامنا ہے۔لوئر دیر،پاراچنار، گلگت میں آج بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گراہوا ہے۔سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔وہاں بھی ٹھنڈ سے لوگ ٹھٹھر رہے ہیں۔

مزید خبریں :