10 جنوری ، 2013
مستونگ…مستونگ لیویز کی کارروائی ، لیویز اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث چھ ملزمان گرفتار ، اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ڈپٹی کمشنر مستونگ طفیل بلوچ نے جیونیوز کو بتایا کہ لیویز فورس کو خفیہ اطلاع ملنے پر مستونگ میں پڈنگ آباد کے علاقے میں اہلکاروں نے چھاپہ مار کر لیویز اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے گزشتہ روز فائرنگ کر کے ایک لیویز اہلکار کو زخمی کیاتھا اور زخمی اہلکار سے اسلحہ اور سرکاری موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے، افراد نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔