10 جنوری ، 2013
بیجنگ…چین میں ٹائی ٹینک کی یاد گار اشیا کی نمائش جاری ہے۔صوبہ شنگھائی کے ضلع پوڈونگ کے ایکسپو پارک میں ٹائی ٹینک کے ملبے سے ملنے والی تقریبا 3سو اشیا نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔ یہ تمام اشیا ٹائی ٹینک جہاز سے ملنے والی پانچ ہزار اشیا سے منتخب کی گئی ہیں ۔ مٹی کے برتن ،زیورات اور تاش کے پتے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، جنہیں حادثے کی رات جہاز میں سوار لوگوں نے استعمال کیا تھا۔10 اپریل 1912 کو تاریخی سفر کا آغاز کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا مسافر جہازایک برفانی تودے سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ نمائش 30اپریل تک جاری رہے گی۔