10 جنوری ، 2013
کراچی …سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں خانہ شماری اور ووٹر تصدیق کا عمل شروع کردیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں خانہ شماری کی تصدیق کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاترمیں ضروری سامان اور تصدیقی فارم مہیا کردیے گئے ہیں۔فوج صرف انتخابی فہرستوں کی تصدیق تک موجود رہے گی۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کا عمل مارچ میں مکمل ہوگا۔ذرائع کے مطابق 15ہزار افراد پرمشتمل عملہ اس مہم میں حصہ لیگا، 15 جنوری سے یکم فروری تک ووٹرز کی تصدیق ہوگی ، یکم فروری سے 8فروری تک الیکشن کمیشن ریکارڈ مرتب کریگا، 4 سے 22 فروری تک نادرم ریکارڈ کی تصدیق کرکے دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھیجے گا۔اس سارے عمل میں کراچی کے 68 لاکھ سے زائد ووٹرز کی تصدیق کی جائیگی۔