Time 24 ستمبر ، 2023
کھیل

ایشین گیمز: سوئمنگ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز

پاکستان کے امان صدیقی اور احمد درانی اگلے راؤنڈ تک رسائی میں ناکام رہے/فوٹوسوشل میڈیا
 پاکستان کے امان صدیقی اور احمد درانی اگلے راؤنڈ تک رسائی میں ناکام رہے/فوٹوسوشل میڈیا 

ایشین گیمز سوئمنگ کے انفرادی فری اسٹائل اور انفرادی میڈلے کی ہیٹس میں پاکستانی سوئمرز  کی جانب سے مایوس کن آغاز دیکھنے میں آیا۔

 ایشین گیمز سوئمنگ میں پاکستان کے امان صدیقی اور احمد درانی اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے،  مردوں کی 200 میٹر انفرادی میڈلے میں احمد علی درانی کی ٹائمنگ 2 منٹ 15.10 سیکنڈز رہی، احمد درانی نے نیا قومی ریکارڈ تو بنادیا مگر اگلے راؤنڈ تک نہ آسکے۔

اس سے قبل 200 میٹر انفرادی میڈلے کا پاکستان ریکارڈ 2:16.26 تھا، احمد درانی کوالیفائی کرنیوالے آخری سوئمر سے 12 سیکنڈز پیچھے اور مجموعی طور پر 27 میں سے 19 ویں نمبر پر آئے۔

امان صدیقی 2 منٹ 18.65 سیکنڈز کے ساتھ 22 ویں نمبر پر رہے، 100 میٹر انفرادی فری اسٹائل میں پاکستان کے احمد درانی ہیٹس میں 33 اور  امان صدیقی 37 ویں پوزیشن پر رہے۔

تائیکوانڈو

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

دوسری جانب ایشین گیمز تائیکوانڈو میں  پاکستان کی نائلہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، نائلہ نے پہلے راؤنڈ میں سعودی عرب کی مدہت ابرار بخاری کو شکست دی تاہم  کوارٹر فائنل میں نائلہ کو جاپانی ایتھلیٹ نے ہرادیا نائلہ کے 100.0 پوائنٹس کے مقابلے میں یوکو نیوا نے 104.6 پوائنٹس لیے۔

مینز تائیکوانڈو پومسے میں پاکستان کے عقدس قدیر کو پہلے راؤنڈ میں شکست  ہوگئی، عقدس کو نیپال کے ایتھلیٹ نے شکست دی۔

مزید خبریں :