Time 26 ستمبر ، 2023
پاکستان

خاور مانیکا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اوکاڑہ کی مقامی عدالت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ  پر محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے حوالےکر دیا۔

اینٹی کرپشن نے خاور مانیکا کو سینیئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا اور  ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے خاور  مانیکا کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں 4 اکتوبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ خاور مانیکا کو عدالت میں تو ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا تاہم واپس لے جاتے وقت گاڑی میں بٹھاتے ہوئے ان کی ہتھکڑی اتار دی گئی۔

صحافیوں سے مختصر گفتگو میں خاور مانیکا نےکہا کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے وہاں ایک دربار  بنایا ہے، وہاں دکانیں 60 سال سے ہیں جو قبرستانوں سے ملحقہ ہوتی ہیں۔

مزید خبریں :