26 ستمبر ، 2023
بھارتی ریاست منی پور میں 5 ماہ بعد بحال ہونے والی انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر بندکر دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی انتظامیہ نے طلبا کے احتجاج کے بعد منی پور میں آج سے یکم اگست تک انٹرنیٹ سروس بند کرنےکا اعلان کیا ہے۔
طلبا میتئی قبیلے کے دو طلبا کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، طلبا پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے 50 سے زائد طلبا متاثر ہوئے۔
منی پور میں گزشتہ 5 ماہ سے بند انٹرنیٹ سروس 23 ستمبر کو بحال کی گئی تھی، منی پور میں مئی سے میتئی اور کوکی قبائل کے درمیان نسلی فسادات جاری ہیں، فسادات میں اب تک 175 ہلاکتیں ہونےکی اطلاعات ہیں۔