27 ستمبر ، 2023
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹوئٹ کیس میں رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اسلام آبادکی اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری کیے۔
اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
اعظم سواتی پر سرکاری افسران کے خلاف متنازع ٹوئٹس کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا ہےکہ سینیٹراعظم سواتی جہاں بھی نظر آئیں گرفتار کر لیا جائے۔