پی ٹی آئی کا 9 مئی سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف  نے 9 مئی سے متعلق 2 اور سابق نگران وزیراعظم کے فارم 47 سے متعلق بیان پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمارؤف حسن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مزید 3 پٹیشنز سپریم کورٹ میں دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے رؤف حسن نے بتایا کہ پہلی پٹیشن 9  مئی کے دن ملٹری انسٹالیشنز پر سی سی ٹی وی فوٹیجز کی برآمدگی ، دوسری پٹیشن 9  مئی کو 16 کارکنوں کے قتل اور تیسری پٹیشن سابق نگران وزیر اعظم انورالحق کاکڑ کے فارم 47 کے حوالے سے بیان پر دائر کی جائے گی۔

 رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سابق صدر عارف علوی کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکم دیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری لندن پلان کا حصہ ہے، بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن میں اپنی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری کی بات بھی کی ہے۔

مزید خبریں :