پاکستان
Time 28 ستمبر ، 2023

'محبت میں ناکامی پر ڈاکو بنا'، کراچی میں بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزم کے رشتہ داروں کا بیان

19 ستمبرکو زوہیب کورنگی میں نجی بینک کی کیش وین لوٹ کر فرار ہواتھا، نجی بینک کی کیش وین میں 6 کروڑ 35 لاکھ روپے تھے_فوٹو: فائل
19 ستمبرکو زوہیب کورنگی میں نجی بینک کی کیش وین لوٹ کر فرار ہواتھا، نجی بینک کی کیش وین میں 6 کروڑ 35 لاکھ روپے تھے_فوٹو: فائل

کراچی: کورنگی میں نجی بینک کی کیش وین کو لوٹنے کی واردات میں ملوث ملزم زوہیب کو ابھی تک گرفتار نہیں کیاجاسکا۔

تفتیشی حکام کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کا ملازم زوہیب 10 ماہ سےکراچی میں نوکری کررہا تھا اور 2 ماہ قبل ملزم  نوکری چھوڑ کرپسند کی شادی کرنے وہاڑی گیا تھا۔

حکام کا بتانا ہے کہ وہاڑی پہنچ کر پتا چلا جس لڑکی کوپسند کرتا تھا اس نے کہیں اورشادی کرلی۔

رشتے داروں کی جانب سے تفتیشی حکام کو دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ ملزم محبت میں ناکامی پرڈاکوبنا۔

تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ملزم زوہیب کراچی واپس آیا اور اسی سکیورٹی کمپنی میں دوبارہ ملازمت اختیارکی۔

واضح رہے کہ 19 ستمبرکو زوہیب کورنگی میں نجی بینک کی کیش وین لوٹ کر فرار ہواتھا، نجی بینک کی کیش وین میں 6 کروڑ 35 لاکھ روپے تھے۔

مزید خبریں :