کاروبار
10 جنوری ، 2013

پاسکو کو10 لاکھ ٹن گندم ہنگامی بنیاد پر فراہم کرنیکی ہدایت کر دی

اسلام آباد…اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ پاسکو، 10 لاکھ ٹن گندم صوبوں اور فلور ملوں سمیت اوپن مارکیٹ میں، ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرے۔ پانچ کروڑ مکعب فٹ یومیہ ایل پی جی ایئر مکس کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا۔وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں آٹے کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور گندم کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے پاسکوکو ہدایات جاری کی گئیں۔کمیٹی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے پانچ کروڑ مکعب فٹ یومیہ ایل پی جی ایئر مکس کی منظوری بھی دی۔ اس منصوبے سے صنعتی صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی، تاہم یہ گیس 14 فی صد مہنگی ہوگی۔ اس منصوبے میں سوئی سدرن مزید پانچ کروڑ مکعب فٹ کا اضافہ کرسکے گی۔ اجلاس میں بجلی کے بحران پر بھی بریفنگ دی گئی۔

مزید خبریں :