پاکستان
11 جنوری ، 2013

کوئٹہ ، سوات دھماکے: ایم کیو ایم کا ملک میں یوم سوگ کا اعلان

کوئٹہ ، سوات دھماکے: ایم کیو ایم کا ملک میں یوم سوگ کا اعلان

کراچی…کوئٹہ اور سوات میں دھماکوں اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں100سے زائد افراد کی ہلاکت پر متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے مطابق فائرنگ اور دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے آج ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروپر قرآن خوانی کی جائے گی، جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی تمام تنظیمی و سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شہریوں، پولیس اور ایف سی کے اہل کاروں اور صحافیوں کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے، پوری قوم اپنے سیاسی و مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائے۔


مزید خبریں :