04 اپریل ، 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے زلزلے سے متاثرہ ملک میانمار کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے میں سفیر ونا ہان سے ملاقات کی اور حالیہ زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ میانمار میں حالیہ زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرین کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں، امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پروازسے بھجوا چکے جبکہ حسب ضرورت مزید سامان بھی میانمار بھجوایا جا رہا ہے۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ میانمار کے لیے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ہرممکن مدد کے لیے تیار ہے۔
ادھر میانمار کے سفیر نے وزیراعظم کی سفارتخانے آمد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور میانمار دوست ممالک ہیں، مشکل گھڑی میں پاکستان کے تعاون پر میانمار کی قوم مشکور ہے۔