Time 04 اپریل ، 2025
جرائم

کراچی: صدر مملکت کیخلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس اہلکار گرفتار، پیکا کے تحت مقدمہ درج

کراچی: صدر مملکت کیخلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس اہلکار گرفتار، پیکا کے تحت مقدمہ درج
اسٹیشن انویسٹی گیشن افسرابرار شاہ کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، پولیس—فوٹو:فائل

کراچی میں صدر مملکت کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ کرنے والے پولیس افسر کو پیکا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق صدرپاکستان کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑگیا، ایس آئی او ابراہیم حیدری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے سکھن پولیس نے اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر ابرار شاہ کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق تفتیشی افسر ابرار شاہ نے فیس بک پر 2 اپریل کو پوسٹ کی تھی جس میں صدرپاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ لکھے گئے تھے۔ 

ملزم کے خلاف مقدمہ سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر یعقوب کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ رات 8 بجکر 40 منٹ پر ابرار شاہ نے انگریزی میں کمنٹ لکھا، ابرار شاہ نے اہم عہدے پر براجمان شخصیت کی طرف اشارہ کیا، یہ فعل پیکا ایکٹ کی دفعہ 504 پی پی سی 21 کی حد کو پہنچتا ہے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری ان دنوں علیل ہیں اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں :