ظالم کب سے مظلوم ہوگیا؟ بھارتی اداکارہ نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھادی

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی شہروں پر تباہ کن حملوں سے نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کوحیرت زدہ کردیا ہے/فوٹوفائل
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی شہروں پر تباہ کن حملوں سے نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کوحیرت زدہ کردیا ہے/فوٹوفائل

بالی وڈ اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے بھی اسرائیل کے خلاف فلسطین کے حق میں آواز اٹھا دی۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی شہروں پر تباہ کن حملوں سے نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کوحیرت زدہ کر دیا ہے، ہفتے کی صبح ساڑھے 6 بجے سے اتوار کی صبح تک جاری راکٹ حملوں، فائرنگ اور یرغمال بنائے جانے کی کارروائیاں جاری رہیں۔

ان حملوں 500 سے زائد اسرائیلی ہلاک جبکہ 1800 سے زائد زخمی ہوئے اور نامعلوم تعداد میں فوجی اور شہری یرغمال بھی بنا لیے گئے۔

حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کے انچارج میجر جنرل نمرود الونی بھی مبینہ طورپر شامل ہیں۔

پاکستان اور کویت سمیت دیگر اسلامی ممالک نے اسرائیل فلسطین کشیدہ صورت حال کی مذمت کرتے ہوئے تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے۔

اب بالی وڈ اداکارہ گوہر خان نے بھی فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پر  پیغام جاری کرتے ہوئے دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے۔

ایکس پر جاری پیغام میں گوہر خان نے دنیا کی توجہ اسرائیل کے سالوں سے فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم پر دلواتے ہوئے سوال کیا کہ ظالم کب سے مظلوم ہو گیا؟ ظلم و ستم کی سالہا سال تاریخ سے اندھی دنیا کیلئے اب دیکھنا آسان ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :