کھیل
Time 11 اکتوبر ، 2023

ورلڈکپ: بھارت کیخلاف میچ میں افغان کھلاڑی بازو پر کالی پٹی باندھ کر کیوں کھیل رہے؟

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے نویں میچ میں آج افغانستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

یہ اہم میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس میچ میں افغانستان کے کھلاڑی بازوپر کالی پٹی باندھے میدان پر اترے ہیں، جس کو دیکھ کر کرکٹ شائقین کے دماغ میں یہ سوال پیدا ہوا کہ افغان کھلاڑیوں نے بازو  پر کالی پٹی کیوں باندھی ہے؟

اس کا جواب ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دراصل افغان کھلاڑیوں نے حال ہی میں افغانستان میں آئے بدترین زلزلے  کے متاثرین کے سوگ میں بازوں پر کالی پٹی باندھی ہے۔ 

طالبان کے مطابق گزشتہ ہفتے افغانستان کے صوبے ہرات میں شدید زلزلہ آیا تھا جس نے انفرااسٹرکچر کو تباہ کرکے رکھ دیا اور  کم از کم 2  ہزار سے زائد لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تاہم بدھ کو بھی افغانستان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا جہاں زلزلے کے تازہ جھٹکوں کی شدت پھر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔  

اس سے قبل افغان آل راؤنڈر راشد خان جو اس وقت کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود ہیں،انہوں نے اپنی ورلڈکپ کی میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب امداد اداروں کا کہنا ہےکہ افغانستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت ہے۔

مزید خبریں :