Time 11 اکتوبر ، 2023
پاکستان

کراچی شاہ فیصل کالونی میں زير تعمیر گھر کی چھت گرگئی، 4 افراد دب کر جاں بحق

حادثہ عمارت کی تیسری منزل کی چھت ڈالنے کے دوران پیش آيا، تنگ گلیوں کے باعث امدادی ٹیموں کو پہنچنے اور پھر ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا— فوٹو: آئی این پی
حادثہ عمارت کی تیسری منزل کی چھت ڈالنے کے دوران پیش آيا، تنگ گلیوں کے باعث امدادی ٹیموں کو پہنچنے اور پھر ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا— فوٹو: آئی این پی

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں زیر تعمیر عمارت گر گئی اور ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں زیر تعمیر عمارت زمین بوس ہوگئی۔ پولیس کے مطابق عمارت کی تیسری منزل پر چھت ڈالی جارہی تھی کہ اسی دوران پوری عمارت گرگئی۔

مکان کی چھت پر مزید تعمیرات کی جا رہی تھیں، پرانی چھت مزید وزن برادشت نہ کر سکی جس سے عمارت زمین بوس ہو گئی۔ 

عمارت کے ملبے سے اب تک 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تین افراد زخمی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملبے تلے ممکنہ طور پر مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ تنگ گلیوں اور بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کے باعث ریسکیو حکام کو شدید پریشانی کا سامنا رہا اور بھاری مشینری کو بھی جائے وقوعہ پر پہنچنے میں مشکل ہوئی۔

متاثرہ افراد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جلد آپریشن مکمل کرکے ان کے پیاروں کو بحفاظت باہر نکالا جائے۔

مزید خبریں :