'ناگاڈا سنگ ڈھول' گانے کے ڈانس کے دوران دپیکا کے پاؤں چھل گئے تھے: رنویر سنگھ کا انکشاف

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ  فلم رام لیلا  کے گانے 'ناگاڈا سنگ ڈھول' کے ڈانس کے دوران دپیکا کے پاؤں کے چھل گئے تھے۔

 بالی وڈ کی 'فلم رام لیلا' میں رنویر سنگھ دپیکا  پڈوکون کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے اس فلم کے گانے  'ناگاڈا سنگ ڈھول' کو خوب پذیرائی ملی تھی۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو  کے دوران رنویر سنگھ نے 'ناگاڈا سنگھ ڈھول' کے گانے کیلئے  دپیکا کی سخت محنت کو سراہا اور بتایا کہ مداحوں نے  'ناگاڈا سنگھ ڈھول'  میں  دپیکا کو پرفیکٹ پایا لیکن اس کے پیچھے دپیکا کی بہت محنت اور تکلیف  پوشیدہ  ہے جو انہوں نے  اس گانے کیلئے برداشت کی۔

رنویر نے بتایا کہ اس  گانے کیلئے بہت ریہرسل کرنی پڑی، بار بار ریہرسل کرنے کی وجہ سے دپیکا کی کمر میں شدید درد تھا جس کی وجہ سے ان کی کمر پرفزیو تھراپسٹ  نے پٹیاں باندھ دی تھی جبکہ ان کے پاؤں  نیچے سے چھل گئے تھے اور وہ شدید تکلیف میں تھی۔

واضح رہے کہ  فلم رام لیلا کو  2013 میں بڑے پردے پر ریلیز کیا گیا تھا  اور اب تک اس گانے کو یوٹیوب پر 171 ملین ویوز مل چکے ہیں۔ 

مزید خبریں :