انٹرٹینمنٹ
09 جنوری ، 2016

دیپکاپڈوکون اب ہالی ووڈ میں قسمت آزمائیں گی

دیپکاپڈوکون اب ہالی ووڈ میں قسمت آزمائیں گی

کراچی …جنگ ویب ڈیسک…دپیکا پڈکون نے بالی ووڈ میں میگا کامیابیوں کے بعد اب ہالی ووڈ فلموں میں  بھی قسمت آزمانا شروع کردی ہے ۔ ان کی پہلی ہالی ووڈ فلم ’دی رٹرن آف زینڈر کیج‘ فلور پر پہنچ گئی ہے یعنی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔

فلم ’دی رٹرن آف زیندر کیج‘ میں ان کے ہیرو ہوں گے ہالی ووڈ کے سپر ڈوپر اسٹار وین ڈیزل۔ دیکھتے ہیں وین ڈیزل اور دیپکا کی جوڑی بالی ووڈ میں کیا دھمال کرے گی کیوں کہ دیپکا کے لیےسال 2015 ءکچھ کامیابیوں اور کچھ ناکامیوں کا سال رہا۔

اس سال جہاں ’تماشا ‘جیسی بڑے شورشرابے والی فلم زیادہ بزنس نہیں کرسکی لیکن ’پیکو‘ اور سال کے آخری مہینوں میں ریلیز ہونے والی ’باجی راؤ مستانی ‘نے انہیں باکس آفس پر حکمرانی کا موقع دیا۔

سال نو کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی تمام توجہ ہالی ووڈ میں کیریئر بنانے پرمرکوز کردی ہے، تاہم بولی ووڈ سے ہالی ووڈ کی جانب قدم رکھنا دیپکا کے لئے کتنا کامیاب ہوگا یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

مزید خبریں :