Time 13 اکتوبر ، 2023
پاکستان

شارع فیصل پر شیر آنےکا کیس: عدالت کا مالک پر جرمانہ، شیر بھی ضبط کرنےکا حکم

کراچی کی شارع فیصل پر شیر  آنےکے واقعےکے مقدمے میں شیر کے مالک نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا، عدالت نے 3  لاکھ 12 ہزار  روپےکا جرمانہ عائد کرتے ہوئے انتظامیہ کو شیر  بھی ضبط کرنےکا حکم دے دیا۔ 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  جنوبی کی عدالت میں شارع  فیصل پر شیرکی گشت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

شیرکے مالک شمس الحق نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا  جس پر عدالت نے شیر کے مالک شمس الحق پر 3 لاکھ 12ہزار  روپے کاجرمانہ عائد کردیا۔

عدالت نے انتظامیہ کو  شیر بھی ضبط کرنےکا حکم دے دیا، مقدمے میں شیر کے مالک سمیت 5 افراد کو نامزدکیا گیا تھا۔

 واقعےکا مقدمہ محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں درج ہے، 29  اگست کو شیر کی دوسری جگہ منتقلی کے دوران شیر شارع  فیصل پر نکل گیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں۔  

مزید خبریں :