پاکستان

شارع فیصل پر شیر آنے کے واقعے کا مقدمہ درج، شیر کو عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

شیر کو بڑی مشکل سے پکڑا ہے اسی لیے حفاظتی انتظامات کے باعث پیش نہیں کیا جاسکتا: ذرائع محکمہ وائلڈ لائف/ اسکرین گریب
شیر کو بڑی مشکل سے پکڑا ہے اسی لیے حفاظتی انتظامات کے باعث پیش نہیں کیا جاسکتا: ذرائع محکمہ وائلڈ لائف/ اسکرین گریب

کراچی: محکمہ وائلڈ لائف نے گزشتہ روز شارع فیصل پر شیر آنے کے واقعے کا مقدمہ 5 افراد کے خلاف درج کرلیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق پونے 7 بجے اطلاع ملی کہ شارع فیصل پر شیر گھوم رہا ہے، پہنچے تو پتا چلا شیر بلڈنگ کی پارکنگ میں ہے جسے فوری طور پر پکڑکرکراچی چڑیا گھر منتقل کردیا گیا تھا اور گاڑی میں موجود کچھوے کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کا شیر کو عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ محکمہ وائلڈ لائف نے شیر کو عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع نے کہا کہ شیرکوبڑی مشکل سے پکڑا ہے اسی لیے حفاظتی انتظامات کے باعث پیش نہیں کیاجاسکتا، شیر کو اس وقت کراچی چڑیا گھر میں رکھا ہوا ہے اور عدالت کو شیر کے پیش نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے اس سے قبل عدالت میں غیر قانونی طور پر پکڑےگئے بندروں کو پیش کیا گیا تھا جس میں سے بندرکا ایک بچہ بھاگ گیا تھا جس نے حکام کی دوڑیں لگوادی تھی اور بندر کے بچے کو 24 گھنٹے بعد قابو کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :