پاکستان
12 جنوری ، 2013

ایل او سی پر بھارتی جارحیت، تتری نوٹ سے آمد و رفت بندکرنیکا فیصلہ

ایل او سی پر بھارتی جارحیت، تتری نوٹ سے آمد و رفت بندکرنیکا فیصلہ

مظفر آباد … ایل او سی کی بھارتی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے کنٹرول لائن تتری نوٹ کراسنگ سے آمد و رفت بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارتی کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت جاری رہی تو دیگر کراسنگ پوائنٹس بھی بند کرسکتے ہیں۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر کنٹرول لائن تتری نوٹ سے آمد و رفت بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام تاجروں اور مسافروں کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔ ٹی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت جاری رہی تو کنٹرول لائن پر دیگر کراسنگ پوائنٹس بھی بند کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ہٹیاں کا کہنا ہے کہ سری نگر ، مظفر آباد کے درمیان بس سروس جاری ہے اور بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :