Time 03 اپریل ، 2025
کاروبار

برطانوی تعمیراتی ادارے کی جانب سے لاہور میں طالبات کی رہائش کیلئے پراجیکٹ کا اعلان

برطانوی تعمیراتی ادارے کی جانب سے لاہور میں طالبات کی رہائش کیلئے پراجیکٹ کا اعلان
فوٹو: جیو نیوز

لندن: پاکستان میں متعدد لگژری منصوبے مکمل کرنے  والے برطانوی تعمیراتی ادارے ون ہومز  نے  لاہور میں طالبات کی رہائش کے لیے تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ لونا پراجیکٹ پیش کیا ہے۔

اس حوالے سے لندن میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ون ہومز کے چیف کمرشل آفیسر عاقب حسن کا کہنا تھا کہ ہمارا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے اور  یہ منصوبہ خواتین کو محفوظ اور  آرام دہ رہائش مہیا کرےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز ڈسٹرکٹ پر رائے ونڈ روڈ پر جہاں لونا پروجیکٹ تعمیر کیا جارہا ہے، وہاں اطراف میں 12 بڑی یونیورسٹیز ہیں، جہاں ایک لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں اور ان میں نصف طالبات ہیں۔

عاقب حسن نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو  اپنے وطن میں محفوظ سرمایہ کاری کرنےکا موقع بھی ملےگا، اس منصوبے کو اختتام ہفتہ پر لندن میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کے بعد برطانیہ کے مختلف شہروں کے علاوہ دنیا کے متعدد ممالک میں بھی اس حوالے سے ایونٹس منعقد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے سرمایہ کاری کی غرض سے خریدے جانے والے یونٹس کو کرائے پر دیا جائےگا اور  اس ضمن میں مکمل منیجمنٹ بھی فراہم کی جائےگی، بکنگ 7 ہزار  پاؤنڈ سے شروع ہوگی اور دو بیڈ رومز کے فلیٹ کی قیمت 30 ہزار پاؤنڈ ہوگی جسے تین برس کی اقساط میں ادا کیا جاسکےگا۔

مزید خبریں :