Time 03 اپریل ، 2025
پاکستان

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بلوچستان اورکے پی میں ایف آئی اےکے 9 نئے تھانے قائم

اسلام آباد: امن و امان کی بحالی اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے حکومت نے بلوچستان اور  خیبر پختونخوا میں ایف آئی اے کے 9 نئے تھانے قائم کردیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ایف آئی اے امیگریشن کے تحت کام کرنے والی 9 چیک پوسٹوں کو پولیس اسٹیشنوں کا درجہ دیا گیا ہے۔ تھانوں کا درجہ پانے والی 7 چوکیاں بلوچستان اور 2 خیبر پختونخوا میں ہیں۔

کرم ایجنسی میں چیک پوسٹ گاوی اور انزارکئی کے نام سے دو تھانے قائم کیےگئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع چاغی میں چار بان، نور وہاب، بربچہ اور راجے کے نام سے تھانے بنائے گئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں غزنی، قمر دین کاریز کے نام سے دو تھانے قائم کیےگئے ہیں۔

ضلع پنجگور میں پراگ کوہ کے نام سے ایف آئی اے کا ایک تھانہ قائم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :