Time 14 اکتوبر ، 2023
پاکستان

وزیر داخلہ کے اسکواڈ کی گاڑی ٹینکر سے ٹکرا گئی، سرفراز بگٹی کا پرنسل سیکرٹری زخمی

وزیر داخلہ کا سکیورٹی اسکواڈ اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف آ رہا تھا کہ ایک آئل ٹینکر غلط ٹرن لیتے ہوئے روٹ کی فاسٹ لائن آگیا: پولیس ذرائع۔ فوٹو فائل
 وزیر داخلہ کا سکیورٹی اسکواڈ اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف آ رہا تھا کہ ایک آئل ٹینکر غلط ٹرن لیتے ہوئے روٹ کی فاسٹ لائن آگیا: پولیس ذرائع۔ فوٹو فائل

نگران وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفرازبگٹی کے اسکواڈ کی گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کا سکیورٹی اسکواڈ اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف آ رہا تھا کہ ایک آئل ٹینکر غلط ٹرن لیتے ہوئے روٹ کی فاسٹ لائن آگیا۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ سرفراز بگٹی کے اسکواڈ میں شامل گاڑی میں سوار 2 افراد زخمی جس میں وزیر داخلہ کا پرنسل سیکرٹری بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ائیرپورٹ روڈ پر تھلیان موڑ کے قریب پیش آیا جبکہ اس حوالے سے وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ حادثے کے وقت وزیر داخلہ سرفراز بگٹی گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

مزید خبریں :