پاکستان
16 جنوری ، 2012

وزیراعظم سے قاضی حسین احمد، آفتاب شیرپاوٴ،محموداچکزئی کی ملاقات

وزیراعظم سے قاضی حسین احمد، آفتاب شیرپاوٴ،محموداچکزئی کی ملاقات

اسلام آباد…صدر مسلم لیگ نون نوازشریف سے گزشتہ دنوں ملنے والے اپوزیشن کے بعض رہنماوٴں کی آج وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہوئی ہے۔ آفتاب شیرپاوٴ کاکہناہے کہ انہوں نے وزیراعظم سے کہاہے کہ وہ تصادم کی راہ چھوڑ کر نئے انتخابات کیلئے حالات سازگاربنائیں۔ وزیراعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کرنے والوں میں قاضی حسین احمد، آفتاب شیرپاوٴ،محموداچکزئی شامل تھے۔ پی ایم ہاوٴس نے اس ملاقات کیلئے میر حاصل بزنجو اور مولانا فضل الرحمن کو بھی بلایاتھا جو اسلام آباد میں نہ ہونے کی وجہ سے ملاقات کیلئے نہ آسکے۔ آفتاب شیرپاوٴ نے جیونیوز کوبتایاہے کہ یہ ملاقات ، وزیراعظم کی دعوت پر ہوئی، وہ موجودہ صورت حال پراپنانکتہ نظربتاناچاہتے تھے۔

مزید خبریں :