پاکستان
12 جنوری ، 2013

سجادہ نشین گولڑہ شریف کا طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت سے انکار

سجادہ نشین گولڑہ شریف کا طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت سے انکار

اسلام آباد … سجادہ نشین گولڑہ شریف سید غلام نظام الدین جامی نے لانگ مارچ میں شرکت سے انکار کردیا، ان کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کا مقصد وزارت عظمیٰ کا حصول ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سجادہ نشین گولڑہ شریف سید غلام نظام الدین جامی کا کہنا ہے کہ ہم طاہر القادری کی حمایت سے قاصر ہیں، ان کے بیانات میں تضاد اور مقصد وزارت عظمیٰ کا حصول ہے۔ سجادہ نشین گولڑہ شریف نے طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت سے بھی انکار کردیا ہے۔ انہوں نے علمائے کرام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی طاہر القادری کے لانگ مارچ سے دور رہیں ۔

مزید خبریں :