سابقہ ​​مس ورلڈ کے مقابلے میں شامل 26 سالہ امیدوار چل بسیں

شیریکا کی موت 13 اکتوبر کو سروائیکل کینسر سے لڑنے کے بعد ہوئی، ان کی حال ہی میں کیموتھراپی کے بعد ریڈیوتھراپی مکمل ہوئی تھی__فوٹو: غیر ملکی میڈیا
شیریکا کی موت 13 اکتوبر کو سروائیکل کینسر سے لڑنے کے بعد ہوئی، ان کی حال ہی میں کیموتھراپی کے بعد ریڈیوتھراپی مکمل ہوئی تھی__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

2015 میں مس ورلڈ مقابلے میں یوروگوئے کی نمائندگی کرنے والی مس ورلڈ کنٹسٹنٹ شیریکا ڈی آرمس 26 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیریکا کی موت 13 اکتوبر کو  سروائیکل کینسر سے لڑنے کے بعد ہوئی، ان کی حال ہی میں کیموتھراپی کے بعد ریڈیوتھراپی مکمل ہوئی تھی۔

شیریکا ڈی آرمس کی یوں اچانک موت پر یوروگوئے سمیت قریبی شہروں میں سوگ کا سما ہے اور ان کی موت پر کئی اداکاروں نے بھی دکھ کا اظہار کیا۔

چین میں منعقدہ 2015 کے مس ورلڈ مقابلے میں 26 سالہ شیریکا ٹاپ 30 میں نہیں آسکی تھیں، اس وقت امیدوار کی عمر صرف 18 برس تھی۔

ایک پرانے انٹرویو میں خاتون نے کہا تھا کہ وہ ماڈل بننے کی خواہش مند ہیں، پھر چاہے وہ بیوٹی ماڈل ہوں،کسی اشتہارات میں ماڈلنگ کریں یا ریمپ پر واک کرنی ہو، انہیں ماڈل بننے کی خواہش ہے۔

مزید خبریں :