دنیا
Time 28 اپریل ، 2024

برطانیہ: لڑکیوں سے جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید کی سزا

ملزمان کی شناخت ظاہر کرنے پر پابندی اب اٹھادی گئی ہے: برطانوی میڈیا__فوٹو: فائل
ملزمان کی شناخت ظاہر کرنے پر پابندی اب اٹھادی گئی ہے: برطانوی میڈیا__فوٹو: فائل

برطانیہ میں 8 لڑکیوں سے جنسی زیادتیوں میں ملوث 24 درندہ صفت افراد کو مجموعی طور  پر 346 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

جنسی زیادتیوں، بدسلوکی اور اسمگلنگ کے واقعات انگلینڈ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں 1999 سے سن 2012 کے دوران پیش آئے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملزمان کی شناخت ظاہر کرنے پر پابندی اب اٹھادی گئی ہے۔

فوٹو: وائر
فوٹو: وائر

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں 2018 کے آخر سے پورے ویسٹ یارکشائر میں کی گئیں اور ان ملزمان پر دسمبر 2020 میں فرد جرم عائد کی گئی۔

مقدمات میں سزا پانے والے چار افراد کو 20 سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزید خبریں :