پاکستان
12 جنوری ، 2013

طاہر القادری کا ملک ریاض کے ہمراہ چوہدری برادران سے ملاقات سے انکار

طاہر القادری کا ملک ریاض کے ہمراہ چوہدری برادران سے ملاقات سے انکار

لاہور…ڈاکٹر طاہر القادری نے چوہدری شجاعت ، پرویز الٰہی اور ملک ریاض سے ملنے سے انکار کردیا، ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملک ریاض کی موجودگی میں ملاقات نہیں کرسکتا، ان کے آنے کا مطلب یہ ہے کہ مجھے خریدنا چاہتے ہیں اور لانگ مارچ کا سودا کرنا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اپنے گھر آنے والے افراد کی مہمان نوازی نہ کرنے پر معذرت چاہتا ہوں مگر موجودہ صورتحال میں کسی بھی تنازع کا شکار ہونے سے بچنے کیلئے ملک ریاض کی موجودگی میں چوہدری برادران سے نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ریاض کے ہوتے ہوئے چودھری برادران سے ملاقات نہیں کرسکتا، ملک ریاض کے آنے کا مطلب لانگ مارچ کا سودا کرنا ہے،ملک ریاض کے آنے کامطلب یہ ہے کہ مجھے خریدنا چاہتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو اس کا مطلب ہوگا میں پاکستان کا آئین اور قانون بیچ رہا ہوں۔ طاہر القادری نے کہا ہے کہ یہ لوگ مجھے مروا سکتے ہیں لیکن مجھے خرید نہیں سکتے، چوہدری برادران سے نہ مذاکرات کئے ہیں اور نہ کروں گا، ملک ریاض پہلی بار میرے گھر آئے ہیں میرے مہمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لانگ مارچ خریدا نہیں جاسکتا، ملک کا مقدر بدلنے کیلئے لانگ مارچ کررہا ہوں۔

مزید خبریں :