پاکستان
12 جنوری ، 2013

گورنر بلوچستان نے حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرلیا، سربراہ جعفریہ الائنس

گورنر بلوچستان نے حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرلیا، سربراہ جعفریہ الائنس

حیدر آباد … جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ جب گورنر بلوچستان نے حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے تو اب فوج کو کوئٹہ میں ٹیک اوور کرنے میں کیا دشواری ہے۔ یہ بات انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی اب ناقابل برداشت ہے، بلوچستان کی صورتحال تشویشناک ہے، جبکہ حکومت نے دہشت گردوں سے مفاہمت کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں شہیدوں کے جنازوں کے ساتھ دھرنا جاری رہے گا اور اب احتجاج کا دائرہ ملک گیر سطح پر پھیلایا جائے گا۔ علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے موٴقف کی حمایت کرتے ہیں، آئندہ انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے، حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں جو عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کر رہی۔

مزید خبریں :