لاکھوں روپے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر معروف ٹک ٹاکر ڈولی کا بینک اکاؤنٹ منجمد

نوشین عرف ڈولی 16 ملین کا ٹیکس ادا کرنے میں ناکام رہیں جس وجہ سے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹک ٹاکر کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کردیا/ فائل فوٹو
نوشین عرف ڈولی 16 ملین کا ٹیکس ادا کرنے میں ناکام رہیں جس وجہ سے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹک ٹاکر کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کردیا/ فائل فوٹو

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے معروف ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی کے ٹیکس چوری میں ملوث ہونے پر ان کا بینک اکاؤنٹ منجمد کردیا۔

ٹک ٹاکر نوشین سعید کے سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹ پر ڈولی کے نام سے اکاؤنٹ ہیں اور وہ اسی نام سے ہی سوشل میڈیا پر جانی جاتی ہیں۔

دی نیوز کے مطابق نوشین عرف ڈولی 16 ملین کا ٹیکس ادا کرنے میں ناکام رہیں جس وجہ سے  پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹک ٹاکر کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈولی نے اپنے بیوٹی سیلون کے انکم ٹیکس واجبات کی ادائیگی نہیں کی جس وجہ سے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹک ٹاکر کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کرتے ہوئے 4.4 ملین روپے کی ٹیکس وصولی بھی کی جب کہ دیگر ٹیکس کی وصولی کیلئے ٹاک ٹاکر کی پراپرٹی سمیت دیگر اکاؤنٹس کے خلاف بھی کارروائی کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق نوشین عرف ڈولی کو ٹیکس کی ادائیگی کیلئے بار بار یاد دہانی کرائی گئی جس کے جواب نہ ملنے پر ان کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈولی مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے اور اپنا فوٹو شوٹ کرانے پر خبروں کی زینت بن چکی ہیں اور ن کے خلاف اسلام آباد پولیس نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید خبریں :