پاکستان
Time 20 اکتوبر ، 2023

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

 
پولیس صنم جاوید کو قیدیوں کی گاڑی میں لےکر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوگئی— فوٹو:فائل
پولیس صنم جاوید کو قیدیوں کی گاڑی میں لےکر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوگئی— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق  پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت کے بعد رہائی ہوئی تھی۔ پولیس نے رہائی کے فورا بعد صنم جاوید کودوبارہ گرفتارکرلیا۔

پولیس صنم جاوید کو قیدیوں کی گاڑی میں لےکر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوگئی۔

صنم جاوید کو دوسری بار رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ صنم جاوید اور دیگر خواتین جناح ہاؤس حملہ کیس میں قید رہی ہیں۔

مزید خبریں :